کویت

پرائیویٹ اسکولوں کے اساتذہ کی تنخواہیں لازمی ادا کی جائیں۔

کویت سٹی 3 اپریل: کویت وزارت تعلیم نے تمام نجی اسکولوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو ان کے خلاف قانونی اقدامات اٹھائے جائنگے۔

اسسٹنٹ سیکرٹری برائے خصوصی و معیاری تعلیم ڈاکٹر عبدالمحسن الحولہ کی جانب سے پرائیویٹ اسکولز کو ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے اس بات کی واضح کی کہ 2010 کے نجی سیکٹر کے لیبر قانون نمبر 6 میں ملازمین معاہدوں میں ملازمت کے دوران اپنی مقرر کردہ اجرت کسی بھی رکاوٹ، گرمیوں کی تعطیلات یا کسی بھی عوامی تعطیل کی صورت میں وصول کرنے کا استحقاق رکھتے ہیں۔

انہوں نے تصدیق کی کہ نجی اور قابلیت کے شعبے کی نمائندگی کرنے والی وزارت پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت کی ہم آہنگی کے ساتھ ان اسکولوں کے خلاف طے شدہ اقدامات اٹھائے گی جو اپنے اساتذہ کو مقرر کردہ تخواہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ادا نہیں کرینگے اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہونگے۔

انہوں نے یہ بات بھی واضح کی کہ ایسے اسکولوں کو انتظامی طور پر بند کردیا جائے گا اور وزارت اس بات کا حق رکھتی ہے کہ انکے خلاف قانونی کاروائی کرے۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ