کویت سٹی: رہائشی قوانین ٹریفک قوانین یا دیگر مجرمانہ مقدموں میں مفرور افراد اپریل میں بغیر کسی جرمانے کی ادائیگی کئے بغیر ملک چھوڑ کر جاسکتے ہیں تاہم وہ دوبارہ کویت میں داخل ہوسکتے ہیں بشرطیکہ ان پر ایسا کوئی قانونی مقدمہ نہ ہو جسکی بنا پر ان پر سفری پابندی عائد ہوتی ہو۔ رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے جن کے خلاف عدالتی مقدمات ہیں وہ قانونی قواعد کے مطابق اپنے معاملات کے حل کے لئے رہائشی امور کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ اپنے معاملات کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں جو بھی یکم سے تیس اپریل کے درمیانی عرصے میں ملک نہیں چھوڑتا ہے وہ سزا کا مرتکب ہوگا اور اسے ملک سے جلاوطن کردیا جائے گا۔