کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
کویت سٹی 1 اپریل: غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے کفیل یا کمپنیوں کا احتساب کیا جائے گا۔نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ و کابینہ کے امور انس الصالح نے رہائشی ویزوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کفیلوں یا کمپنیوں کے ناموں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ انکے خلاف احتساب کا عمل شروع کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک چھوڑنے اور مالی جرمانے سے مستثنیٰ ہونے کے فیصلے کا فائدہ اٹھانے والے تارکین وطن کے ممالک کے سفارتخانوں کی جانب سے بھرپور تعاون سامنے آیا ہے تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ انہوں نے وزارت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے کفیل افراد یا کمپنیوں کے ناموں کو شمار کرینگے تاکہ انکے غیر قانونی کاروبار اور لوگوں کو دھوکہ دینے کا احتساب کیا جا سکے۔
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں