کویت

کویت میں داخلے اور خارج ہونے کی شرائط جاری

کویت اردو نیوز 30 دسمبر: کویت ہوائی اڈے سے روانگی کے لئے چار شرائط طے کر لی گئیں۔

تحریر جاری ہے‎

تفصیلات کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانگی کے لئے سول ایوی ایشن انتظامیہ نے چار شرائط کا اعلان کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن کی اعلان کردہ شرائط پوری کئے بغیر سفر کے خواہشمند افراد سفر نہیں کر سکیں گے۔

انتظامیہ نے کہا کہ “تجارتی پروازوں کے دوبارہ آغاز کے ساتھ ہی ہم کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے والے مسافروں کی صحت کی ضروریات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دینا چاہیں گے”۔

کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے سے سفر کرنے کے لئے چار شرائط مندرجہ ذیل ہیں:

  • “کویت مسافر” پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرنا ہو گی۔
  • شہریوں کے لئے ہیلتھ انشورنس حاصل کرنا ضروری ہے۔
  • عہد نامے پر دستخط کرنا۔
  • مخصوص ممالک کی جانب سے مطلوبہ پی سی آر ٹیسٹ فراہم کرنا۔

کویت میں داخلے کے لئے تین شرائط مندرجہ ذیل ہیں:

  • “شلونک” ایپلی کیشن پر رجسٹریشن کرونا۔
  • 96 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ مہیا کرنا جو یہ ظاہر کرتی ہو کہ متعلقہ مسافر کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے۔
  • کویت آنے کے بعد 14 دن قرنطین کی مدت پوری کرنا۔

حوالہ
الرای
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ