کویت

کورونا سے جنگ کے لئے مزید پاکستانی ڈاکٹر کویت پہنچ گئے

کویت اردو نیوز 29 دسمبر: 196 افراد مشتمل پاکستانی طبی عملہ کویت پہنچ گیا۔

تحریر جاری ہے‎

(محمد عرفان شفیق ۔ کویت) کویتی نیوز ایجنسی (کونا) کے مطابق پاکستان سے 196 افراد پر مشتمل طبی عملہ کورونا کے انسداد کے لیے کویت پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی طبی عملے میں 41 ڈاکٹر ، 131 نرس اور 24 ٹیکنیکلز ہیں جو کویت کے مختلف ہسپتالوں میں خدمات انجام دیں گے۔پاکستان میں کویت کے سفیر نصار المطیری نے طبی عملہ ارسال کرنے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ “کویت اور پاکستان کے تعلقات انتہائی مستحکم ہیں۔ کویت کورونا وائرس کے انسداد کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر طرح سے تعاون جاری رہے گا”۔

واضح رہے کہ کویتی وزارت صحت نے پاکستانی وزارت صحت کے ساتھ 4 جولائی کو صحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ دستخط کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان طبی عملے کا تبادلہ اور صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ