کویت

امیر کویت کو سعودی فرمانروا کی جانب سے مبارکباد

کویت اردو نیوز 16 دسمبر: امیر کویت کے دور میں پہلی حکومت تشکیل پانے پر سعودی شاہ سلمان کی جانب سے مبارک باد کا ٹیلی فون۔

تحریر جاری ہے‎

تفصیلات کے مطابق سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے گزشتہ روز بروز منگل ٹیلی فون پر کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح سے رابطہ کیا۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین نے امیر کویت کو ان کے اقتدار میں پہلی حکومت تشکیل پانے پر مبارک باد پیش کی۔ سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق بات چیت کے دوران

شاہ سلمان نے دونوں برادر ممالک اور عوام کے درمیان ممتاز سطح کے تعلقات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر امیر کویت نے مبارک باد دینے پر خادم حرمین شریفین کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو گراں قدر قرار دیا۔ امیر کویت نے دونوں برادر ملکوں کے بیچ تاریخی تعلقات کا بھی خصوصی ذکر کیا۔

حوالہ
العربیہ اردو
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ