کویت

کویت: گاڑیوں کا رنگ تبدیل کرنے کی شرائط طے پا گئیں

کویت اردو نیوز 25 نومبر: ضرورت کے مطابق گاڑی کا رنگ دھندلا یا چمقدار پینٹ میں تبدیل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

تحریر جاری ہے‎

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ گاڑیوں کے رنگ کو میٹ پینٹ اور چمقدار رنگ میں تبدیل کرنا اب قانونی طور پر جائز ہے۔ گاڑی کے رنگ کو تبدیل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل قانونی تقاضوں کو پورا کرنا لازم ہو گا:

  • پیشگی منظوری جو کہ ٹیکنیکل انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ، انٹرنیشنل انفارمیشن اینڈ میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ سے حاصل کرنی ہوگی۔
  • پینٹ مستحکم ہونا چاہئے اور سرکاری گاڑیوں سے مماثلت نہ رکھتا ہو۔
  • گاڑی کے رنگ کو تبدیل کرنے کے اقدامات کے بارے میں وزارت نے بتایا کہ ایسا کرنے کے خواہشمند افراد کو سب سے پہلے گاڑی کا رنگ تبدیل کرنے یا شامل کرنے کے لئے درخواست فارم کو پُر کرنا ہوگا۔
  • ابتدائی منظوری کے لئے گاڑی کو ٹیکنیکل انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ، کیپیٹل گورنریٹ ، بین الاقوامی معیارات سیکشن میں لانا ہو گا۔
  • کوٹنگ کے عمل کو انجام دینے کے لئے کسی ایک خصوصی ورکشاپ اور کمپنیوں میں جانا ہو گا۔
  • پینٹنگ کے عمل کے بعد دوبارہ انشورنس پیپرز کو نکلوانا ہوگا (گاڑی کا رنگ تبدیل کرنا) جس میں نئے رنگ کی تبدیلی کا لکھا ہو گا۔
  • کمپیوٹر پر گاڑیوں کے ڈیٹا کو تبدیل کرنے کے لئے گاڑی کو ٹیکنیکل انسپیکشن ڈیپارٹمنٹ، کیپیٹل گورنری، بین الاقوامی معیارات کے سیکشن میں لانا ہو گا۔
  • گاڑی کا رنگ تبدیل کرنے یا شامل کرنے کے بعد نئے اعداد و شمار کے مطابق گاڑیوں کے دفتر (گاڑی کی کتاب) پرنٹ کرنے کے لئے گاڑیوں کے لائسنس حصوں میں سے ایک پر نظر ثانی ہو گی۔

حوالہ
الأنباء
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ