کویت
حالات معمول پر لانے میں 2 ماہ لگ سکتے ہیں: وزارت صحت
کویت کے وزیر صحت شیخ ڈاکٹر باسل الصباح کا کہنا ہے کہ معاملات کو معمول پر آنے میں 2 مہینے لگ سکتے ہیں۔
تحریر جاری ہے
انہوں نے شہریوں اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ سکیورٹی فورسز اور صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں، موجودہ جزوی کرفیو سخت اقدامات کا ایک حصہ ہے جسے کویت نے وائرس پر قابو پانے کے لئے رکھا ہے۔ تعطیل اور معاملات زندگی معطل کرنے کا مقصد لوگوں کو گھر میں محصور کرنا اور بنیادی طور پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے معاشرتی دوری کو برقرار رکھنا ہے۔