کویت

کویت: سول آئی ڈی کارڈز وصول نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا

کویت اردو نیوز 20 نومبر: رہائشی اجازت نامے کے اجراء کے بعد سول آئی ڈی حاصل نہ کرنے پر 20 کویتی دینار کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ القبس کے ایک قابل اعتماد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں دوبارہ کام شروع ہونے اور رہائشی اجازت نامے ملنے کے بعد مخصوص مدت کے اندر سول شناختی کارڈز حاصل نہ کرنے والے نومولود بچوں کے کفیلوں پر پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) کی جانب سے 20 کویتی دینار جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ پی اے سی آئی نے یہ فیصلہ اس نوٹس کے بعد لیا جب نومولود بچوں کے بہت سے کفیل افراد نے سول شناخت حاصل نہیں کی حالانکہ انہیں پہلے ہی رہائشی اجازت نامے یا پاسپورٹ مل چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچے کے لئے کارڈ کے اجراء سے قبل جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ذرائع نے انکشاف کیا کہ پی اے سی آئی پیدائش کی تاریخ سے 60 دن کے بعد جرمانے کا حساب کتاب کرتا ہے جبکہ اس سے متعلقہ لین دین کی کارروائی خود کار مشینوں میں آن لائن یا ایکسپریس Envelope کے ذریعے اجازت دی جاتی ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جن لوگوں کے ہاں کورونا بحران کے دوران نوزائیدہ ہوئے انھیں لاک ڈاؤن کے پورے عرصے میں جرمانے سے مستثنیٰ قرار دیا جاتا ہے لیکن انہیں سرکاری اداروں میں کام دوبارہ شروع کرنے کے بعد ہی یہ طریقہ کار شروع کرنا چاہئے تھا۔

حوالہ
عرب ٹائمز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ