کویت

کویت: PACI نے گھروں تک بطاقے پہنچانے کی سروس کا آغاز کر دیا

کویت اردو نیوز 11 نومبر: پی اے سی آئی PACI نے سول شناختی کارڈوں کی گھر ترسیل (ہوم ڈلیوری) کا آغاز کر دیا۔ بطاقے پر دئیے گئے پتے کے مطابق گھر کی ترسیل کے لئے 2 دینار جبکہ 250 فلس فی کارڈ اضافی وصول کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے آج سے سول شناختی کارڈوں کو گھروں تک پہنچانے کی سروس کا آغاز کیا ہے۔ پی اے سی آئی نے تفصیلات کے ساتھ اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی جاری کی۔

پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن کے ڈائریکٹر جنرل مساعد الاسوسی نے کہا کہ اب شہری اور غیر ملکی رہائشی کسی بھی برانچ کا دورہ کیے بغیر بہت آسانی سے سول شناختی کارڈ (بطاقہ) حاصل کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے برانچوں میں بھیڑ بھی کافی حد تک کم ہوجائے گی۔ اس نئی خصوصیت سے وقت اور مشقت کی بچت ہوگی اور صحت سے متعلق اقدامات کو محفوظ رکھنے اور کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلنے سے بچنے کے لئے سماجی فاصلہ بھی برقرار رہے گا۔

الاسوسی نے بتایا کہ اتھارٹی نے سول شناختی کارڈوں کی فراہمی کے لئے ایک لیڈنگ کمپنی سے معاہدہ کیا ہے۔ ایک کارڈ ڈلیوری سروس کی فیس دو دینار (2 KD) ہے جبکہ اسی پتے پر فراہمی کے لئے اضافی 250 فلس وصول کئے جائیں گے۔ یہ خدمت کارڈ کی ترسیل کی ویب سائٹ (https: //delivery.paci.gov.kw) میں داخل ہوکر حاصل کی جاسکتی ہے جو درخواست اور سول کارڈ کی فراہمی کے مراحل کو قابل عمل بنائے گی۔ تیار شدہ کارڈ کمپنی کے حوالے کرنے کی تاریخ سے دو دن کے اندر صارف کو فراہم کردیا جائے گا۔

الاسوسی نے مزید بتایا کہ اتھارٹی اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ کارڈز کو خفیہ حیثیت میں مہربند لفافے میں پہنچایا جائے جس میں اتھارٹی کا لوگو موجود ہو۔ نیا سول کارڈ حاصل کرنے کے لئےکمپنی کو دستاویزات کی اجازت دے کر ڈلیوری کمپنی کے نمائندے کو پرانا سول کارڈ مہیا کرنا ضروری ہے۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ