کویت

کویت: وزٹ ویزہ کی معیاد ختم ہو اور اقامہ کی توسیع کروانے والے تارکین وطن کو 30 نومبر تک کا وقت دے دیا گیا

کویت اردو نیوز 09 نومبر: وزٹ ویزہ کی میعاد ختم ہو جانے والے تمام تارکین وطن کو 30 نومبر تک کویت چھوڑ جانے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے جبکہ عارضی رہائشی اقامہ رکھنے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس کی حیثیت میں ترمیم کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وہ تمام افراد جو کویت میں وزٹ ویزوں پر داخل ہوئے تھے (تمام قسم کے وزٹ ویزے) اور ان کی میعاد ختم ہوچکی ہے وہ 30 نومبر سے قبل کویت چھوڑ دیں تاکہ انھیں قانونی طور پر جوابدہ نہ ٹھہرایا جائے۔ اسکے علاوہ رہائشی اجازت نامے رکھنے والے (تمام اقسام کے) جن کے رہائش اجازت ناموں کی معیاد ختم ہوچکی ہے اور جن کے پاس 31/08/2020 تک (تین ماہ) کی مدت کے لئے عارضی رہائشی اجازت ہے اور انہوں نے مزید عارضی رہائش کی مدت میں 1/9/2020 سے 30/11/2020 تک تین ماہ کی توسیع حاصل کی تھی ان افراد سے بھی رہائشی حیثیت میں ترمیم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

تمام کفیل افراد اور آجروں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے زیر کفالت افراد کی حیثیت میں ترمیم کریں اور وزارت داخلہ کی ویب سائٹ WWW.MOI.GOV.KW کے ذریعہ یا رہائشی امور کے شعبہ کا دورہ کرکے ان کی رہائشی ویزوں کے عمل کو مکمل کریں۔

میعاد ختم ہونے والے وزٹ ویزا پر موجود افراد سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنے سفری طریقہ کار کو شروع کریں اور 30 ​​نومبر 2020 کو آخری تاریخ ختم ہونے سے قبل ملک چھوڑ دیں۔ وہ تمام افراد جو آخری تاریخ کے بعد بھی ملک میں رہے ان کے ساتھ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مجرموں کی حیثیت سے سلوک کیا جائے گا انہیں ملک بدر کردیا جائے گا اور پھر انہیں کویت میں داخلے کی اجازت نہیں مل سکے گی۔

حوالہ
عرب ٹائمز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ