کویت

کویت: توہین رسالت پر کویت کا شدید ردعمل

کویت اردو نیوز 24 اکتوبر: کویت کا فرانس کے خلاف احتجاج، تمام کوآپریٹیو سوسائٹیز (جمعیہ) سے فرینچ مصنوعات ہٹا دی گئیں۔

روزنامہ القبس کی رپورٹ کے مطابق کویت کوآپریٹیو سوسائٹیز نے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تقریبا 50 کوآپریٹو سوسائٹیوں سے جمعرات کو تمام فرانسیسی مصنوعات کو ہٹانے کا اعلان کردیا۔

ملک میں فرانسیسی سامان اور اشیاء کی درآمد روکنے اور انہیں مرکزی تجارتی مارکیٹوں سے ہٹانے کے مطالبے کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید ردعمل سامنے آیا جبکہ ایک سے زیادہ ہیش ٹیگ کو لانچ کیا گیا تھا جن میں ButGodMessenger# #BycottFrenchProducts شامل تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطالبے کے ردعمل میں صارفین کی کوآپریٹو سوسائٹیوں کی یونین نے کوآپریٹوز کے سربراہوں کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ “فرانس میں نبی کریم کی شان میں گستاخی اور توہین آمیز خاکوں سے اسلام اور مسلمان قوم کی توہین کی گئی ہے۔کوآپریٹیو سوسائٹیز اس حوالے سے اپنا کردار نبھائے گی کیونکہ مسلمان قوم اور اسلامی اصول ناقابِل تقسیم ہے اور ہم یہ توہین برداشت نہیں کرینگے۔

مزید پڑھیں: کویت بھی کسی سے پیچھے نہ رہا عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا

کوآپریٹیوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے سربراہان اور ممبران کی سماجی ذمہ داری کے نقطہ نظر سے براہ کرم فرانسیسی سامان کا بائیکاٹ کریں اور مصنوعات کو کوآپریٹوز کی مرکزی مارکیٹوں اور شاخوں سے ہٹا دیں۔

حوالہ
عرب ٹائمز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ