کویت
کویت: سفیر پاکستان کی ڈاکٹرز اور طبی ماہرین سے کیا بات چیت ہوئی؟
تحریر جاری ہے
کورونا وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان سے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین کا پہلا بیج آج صبح بروز جمعرات کویت پہنچا جن کا سفیر پاکستان سید سجاد حیدر کے ہمراہ سفارتخانہ پاکستان کے متعدد عہدیداروں نے استقبال کیا۔
پاکستان سے کویت پہنچنے والے ڈاکٹرز اور طبی ماہرین سے سفیر پاکستان نے بات چیت کرتے ہوئے کویت کے حالات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کویت میں دوستانہ ماحول ہے آپ کا کویت آنا ایک خوش آئند بات ہے آپ اپنا کام خوش اسلوبی سے انجام دیں۔
یاد رہے کہ کورونا وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان سے 600 کے قریب ڈاکٹر اور طبی ماہرین کویت آئیں گے جن میں سے 221 افراد پر مشتمل پہلا بیج آج کویت پہنچ چکا ہے۔
تحریر جاری ہے