کویت

کویت: پاکستانی ڈاکٹر اور طبی ماہرین کویت پہنچ گئے

کویت اردو نیوز 22 اکتوبر: 221 افراد پر مشتمل پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملہ کویت پہنچ گیا، سفیر پاکستان سید سجاد حیدر نے ایئرپورٹ پر طبی عملے کا استقبال کیا۔

(تفصیلات کے مطابق کرونا وباء کے پیش نظر پاکستان سے221 ڈاکٹرز اور طبی عملے پر مشتمل پہلا بیچ کویت پہنچ گیا ہے جن کا سفیر پاکستان سید سجاد حیدر نے ایئرپورٹ پر طبی عملے کا استقبال کیا۔

کویت میں وزارت صحت کی ضروریات کے مدنظر موجودہ حالات کے تناظر میں وزارت سمندرپار پاکستانی کا ایک اہم اور بڑا اقدام جسکے نتیجے میں دس سال بعد خلیجی ممالک میں پاکستانی ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی روانگی ممکن ہو سکی ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت کے سفیر عبدالرحمن المطائری کے ہمراہ کویت روانہ ہونے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سے تقریب میں خطاب کیا۔

کویت روانہ ہونے والی پہلی کھیپ میں 221 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید دو سو افراد کویت جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان سے 221 ڈاکٹر اور طبی ماہرین کا پہلا بیج جمعرات کو کویت پہنچے گا

کویت ایک ہزار سے زائد پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو روزگار فراہم کرنے کا خواہاں ہے جبکہ دس سالوں میں کوئی بھی ہنر مند فرد خلیجی ممالک نہیں بھیجا گیا۔ خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک کو ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

بشکریہ: محمد عرفان شفیق

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ