کویت

کویت: صدر پاکستان کی امیر کویت سے ملاقات کا احوال

کویت اردو نیوز 05 اکتوبر: صدر پاکستان نے کویت پہنچ کر امیر کویت سے سابقہ مرحوم امیر کویت شیخ صباح الأحمد الجابر الصباح کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کی امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کے امور کے علاوہ باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر عارف علوی نے امیر کویت بننے پر بھی شیخ نواف الاحمد الصباح کو مبارکباد پیش کی۔

صدر عارف علوی نے آج کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح سے ملاقات کی۔ صدر عارف علوی شاہی محل پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ایوان شاہی کے ارکان نے انکو خوش آمدید کہا جس کے بعد صدر عارف علوی کی امیر کویت نواف الاحمد الصباح سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں کے درمیان پاکستان اور کویت کے رشتے کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں کے درمیان باہمی امور اور علاقائی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

صدر عارف علوی نے شیخ نواف الاحمد الصباح کو امیر کویت کے منصب پر فائز ہونے کی مبارکباد دی اور کہا کہ کویت مشرق وسطیٰ کا اہم ترین ملک ہے جبکہ باقی دنیا میں بھی اہم مقام رکھتا ہے امید ہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح گزشتہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کویتی عوام کی ترقی اور خطے کی بہتر صورت پر تسلسل کو قائم رکھیں گے۔

کویتی امیر کی جانب سے بھی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان سید سجاد حیدر اور صدر مملکت کا وفد بھی انکے ہمراہ تھا۔

بشکریہ: محمد عرفان شفیق

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ