کویت

کویت: امریکی صدر کی جانب سے امیر کویت کو ایوارڈ

کویت اردو نیوز 18 ستمبر: امریکہ کی جانب سے امیر الکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو اعلیٰ ملٹری ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر الکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کو انکی علاقائی اور عالمی سفارتی کوششوں کے سبب امریکہ کے سب سے اعلیٰ ملٹری اعزاز سے نوازا۔ یہ بات امیری دیوان نے جمعہ کے روز سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے بتائی۔

“لیجنین آف میرٹ” ریاستہائے متحدہ امریکہ کی مسلح افواج کا اعلیٰ ایوارڈ شیخ ناصر صباح الاحمد الجابر الصباح نے “اوول آفس” میں منعقد ایک نجی تقریب کے دوران امیر الکویت کی طرف سے وصول کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: قرنطین کی مدت کم کرنے کی تجویز پر غور

امیر الکویت کو یہ اعلیٰ اعزاز انکی انتھک کاوشوں اور خطے اور دنیا میں نمایاں قائدانہ کردار کے اعتراف کے طور پر اور کویت اور امریکہ کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط تاریخی اور ممتاز شراکت داری کے اعتراف کے طور پر نوازا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق “ڈگری چیف کمانڈر ، لیجنین آف میرٹ ایوارڈ سے شاذ و نادر ہی کسی شخصیت کو نوازا جاتا ہے جو صرف امریکی صدر ہی عطا کرسکتے ہیں۔ عام طور پر سربراہان مملکت یا دیگر ممالک کے سربراہان کو یہ اعزاز آخری بار 1991 میں دیا گیا تھا۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ