کویت
کویت: PACI کے اوقات کار میں تبدیلی
تحریر جاری ہے
کویت اردو نیوز 17 ستمبر: PACI کے اوقات کار میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے جنوب السرہ کی مرکزی عمارت میں سول شناختی کارڈ حاصل کرنے کے خواہاں افراد کے لئے رات 8 بجے تک کام کے اوقات میں توسیع کردی ہے۔ یہ قدم کویتی شہریوں اور غیر ملکیوں کے اس ہجوم کو کم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے جو سول آئی ڈی وصول کے لئے جمع ہوتے ہیں۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: کورونا سے محفوظ ممالک کی فہرست میں کویت بھی شامل
تحریر جاری ہے
کام کے نئے اوقات اب صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک (14 گھنٹے) کردیئے گئے ہیں۔