کویت

کویت: ممنوعہ ممالک کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کی “دوسری لہر” کی وارننگ جاری

کویت اردو نیوز 14 ستمبر: ممنوعہ ممالک کی تعداد بڑھ کر 34 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس کی “دوسری لہر” کی وارننگ جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزراء کی کونسل نے بتدریج معمول کی زندگی میں آہستہ آہستہ واپسی کے پانچویں مرحلے میں منتقلی کو اگلی اطلاع آنے تک ملتوی کردیا ہے جبکہ سنگاپور ممنوعہ ممالک کی فہرست سے خارج کرنے کے بعد مزید 3 ممالک پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے کویت میں براہ راست داخل ہونے والے ممنوعہ ممالک کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ صحت حکام کی سفارشات پر جن 03 ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں یمن ، فرانس اور ارجنٹائن شامل ہیں۔

کونسل نے حالیہ دنوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ غفلت ، صحت کی ضروریات کی تعمیل نہ کرنا اور حالیہ دنوں میں سماجی رابطے اور اجتماعات کو ذمہ دار قرار دیا ہے جبکہ وزراء کونسل نے انفیکشن کے پھیلاؤ کو محدود کرنے، شہریوں و رہائشیوں کی صحت اور حفاظت کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے صحت سے متعلق تقاضوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے متعلقہ عہدیداروں کو اقدامات اٹھانے کی ذمہ داری دی ہے جبکہ مبصرین کو خدشہ ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں سے ضروریات کی عدم تعمیل کو پورا کرنے کے لئے جزوی کرفیو دوبارہ نافذ کرنے کا امکان پیدا ہوسکتا ہے۔

حوالہ: روزنامہ الرائ

وہ سرگرمیاں جو اب بھی ممنوع ہیں اور ملتوی پانچویں مرحلے میں واپس آنے والی ہیں ان میں تقریبات و خاندانی اجتماعات ، شادیاں ، نمائشیں ، سینما گھر اور تھیٹر شامل ہیں اس کے علاوہ کچھ سرگرمیاں جو کہ 18 اگست سے شروع ہونے والے چوتھے مرحلے کے لئے پیش کی گئیں تھیں۔
کویت میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تعداد 100،000 تک۔پہنچنے کے قریب ہے۔ وزارت صحت نے خبردار کیا کہ “صحت کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی پہلی لہر میں ہیں جبکہ تعمیل نہ ہونے کی صورت میں دوسری لہر کے امکان کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: غیر ملکی اساتذہ کی جگہ کویتی اساتذہ کی تقرری کا فیصلہ

وزارت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ السناد نے انکشاف کیا کہ “وائرس سے متاثرہ افراد کے داخلے کے واقعات میں، چاہے وہ اسپتالوں میں نامزد وارڈوں میں ہوں یا انتہائی نگہداشت میں ، گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران تقریبا 05 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ “

پارلیمنٹ کے اسپیکر مرزوق الغانم نے اعلان کیا کہ پارلیمنٹ کے بیورو کے ممبروں سے مشاورت کے بعد اگلے ہفتہ کو تمام پارلیمنٹیرینز کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد آج کا اجلاس اگلے منگل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کل شام تک ارکان پارلیمنٹ کی تعداد جس کی تصدیق کورونا وائرس سے ہوئی تھی 7 ہوگئی ہے ان میں:
عبد الوہاب البابطين، سعدون حماد، فیصل الکندری ، عادل ال دمخی ، یوسف الفضل، صفا الہاشم اور محمد الدلال ہیں۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ