کویت
کویت: حقہ کیفے بدستور بند رکھنے کا فیصلہ
کویت اردو نیوز 10 ستمبر: حقہ اور تفریحی کھیلوں پر پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تحریر جاری ہے
تفصیلات کے مطابق روزنامہ القبس کو صحت کے ذرائع نے بتایا کہ حقہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بدستور جاری رہے گا۔ “صحت کے تقاضوں کو عملی جامہ پہنانے والی کمیٹی کے اجلاس کے بعد ذرائع نے بتایا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ حقہ (شیشہ) اور بچوں کے لئے تفریحی کھیلوں پر پابندی جاری رکھی جائے گی۔
انہوں نے اشارہ کیا کہ وزارت صحت موسم بہار کے کیمپوں کے قیام کی اجازت یا روک تھام کا مطالعہ کرے گی اور یہ فیصلہ اگلے ہفتے ہونے والے اجلاس میں جاری کیا جائے گا۔