کویت

کویت: 32 ممنوعہ ممالک کی تعداد کم کرنے کے قوی امکانات

کویت اردو نیوز 09 ستمبر: وزراء کے فیصلے کے بعد 32 ممالک کی پروازوں کو مرحلہ وار شروع کرنے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق وزراء کونسل کا آج کا اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کے اجلاس میں ممنوعہ 32 ممالک کی فہرست کا جائزہ لیا جائے گا۔ روزنامہ الرائ کے باخبر ذرائع نے اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا ہے کہ 32 ممالک کی فہرست سے متعدد ممالک کو نکالنے کا ممکنہ فیصلہ سامنے آسکتا ہے۔ فہرست سے خارج کئے جانے والے ممالک میں صحت کی موجودہ صورتحال پر مبنی ایک رپورٹ پیش کی جائے گی۔

وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح کورونا کی وبا سے متعلق تازہ ترین پیشرفتوں پر ایک تفصیلی صحت رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع نے تجویز پیش کی کہ “کچھ ممالک کو پہلے مرحلے کے طور پر خارج کرنے سے متعلق وزارت صحت ، خارجہ امور ، داخلہ اور سول ایویئشن کی جنرل انتظامیہ کے مابین اتفاق رائے پایا جائے گا بشرطیکہ فہرست کا وقتا فوقتا جائزہ لیا جائے اور خارج کئے گئے ممالک میں انفیکشن کے معاملات میں کمی لازمی شرط ہوگی۔

حوالہ: روزنامہ الراي

وزیر صحت نے واضح کیا کہ ممنوعہ ممالک کی فہرست سے خارج کئے جانے والے ممالک کے لئے پروازوں کے آغاز سے قبل صحت سے متعلق محتاط اندازے لگائے جائنگے۔ ایسے ممالک کے لئے پروازوں کو یکم اگست سے کمرشل پروازوں کے فریم ورک کے مطابق شروع کیا جانا تھا اور 30 فیصد آپریشن کے ساتھ یومیہ 100 پروازیں اور دس ہزار سے کم مسافروں کے ساتھ آغاز کیا جانا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دبئی کو کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا؟

پہلے مرحلے کے تناظر میں الرائ کے ذریعہ حاصل کردہ سرکاری اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے اگست میں 632 روانگی کی پروازوں سے 76,237 مسافر روانہ ہوئے جبکہ541 آمد کی پروازوں سے 28,205 مسافر ملک میں داخل ہوئے۔ستمبر کے پہلے 8 دنوں میں روانہ ہونے والی پروازوں کی تعداد 167 رہی جس میں 14،295 مسافر سوار تھے جبکہ آمد کی پروازوں کی تعداد 168 تھی اور آنے والے مسافروں کی تعداد 9،808 رہی۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ