کویت

کویت: تیل کے شبعے میں ملازمتوں کی امید

کویت آئل کپمنی میں214 خالی آسامیاں اور 417 نئی آسامیوں پر ہنر مند افراد کی ضرورت

کویت پیٹرولیم کارپوریشن (کے پی سی) ہنرمند افراد کیلئے ایک ہزار پانچ سو اڑتیس آسامیوں پر پر کشش ملازمت کی پیش کش کررہا ہے۔ جو کارپوریشن کے مالیاتی سال (2020/2021) کے منظور شدہ بجٹ کا حصہ ہے جسے گذشتہ ہفتے قومی اسمبلی کی مالیاتی کمیٹی نے منظوری دی تھی۔

روزنامہ الانبہ نے قابل اعتماد ذریعہ کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے لکھا: ذرائع نے بتایا کہ کے پی سی اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ملازمین کی تعداد 22،300 ہے، جس میں 0.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا پچھلے مالیاتی سال کے تخمینے کے مقابلے میں۔ اس وقت 20700 افراد آئل سیکٹر میں خدمات پیش کررہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کویت آئل کمپنی (کے او سی) میں سب سے زیادہ ملازمین (تقریبا 11،500) افراد ملازمت کررہے ہیں ، 214 آسامیاں خالی ہیں اور 417 نئی ملازمتیں پیدا کی گئی ہیں، جس سے کمپنی کی کل افرادی قوت 12،180 ہوجائے گی۔ جہاں تک کویت نیشنل پٹرولیم کمپنی (کے این پی سی) کی بات ہے ، اس میں 6،300 کارکنان ہیں ، ان میں 710 آسامیاں خالی ہیں ، جبکہ 205 ملازمتیں ختم کردی جائیں گی ، جس سے کمپنی میں کل افرادی قوت 6،800 ہوجائے گی۔

پیٹرو کیمیکل انڈسٹریز کمپنی (پی آئی سی) کی بات کرتے ہوئے ، زرائع نے بتایا کہ کمپنی میں ملازمین کی تعداد 337 ہے اور اس میں 228 آسامیاں خالی ہیں۔ کمپنی رواں سال کے دوران 140 ملازمت کی عہدہ منسوخ کردے گی ، جس سے کل افرادی قوت 425 ملازمین تک پہنچ جائے گی

حوالہ
عرب ٹائمز آن لائن
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

ایک تبصرہ

  1. Experience as an trainee field engineer in Wireline department of GI Tianjin-China, other than that I have internship. In Well know E&P companies like PPL and OGDCL in exploration department and other departments . Internship in WEATHERFORD in Reservoir Services Department.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ