کویت

کویت: وزیر صحت باسل الصباح نے عوام کو خبردار کر دیا

کویت اردو نیوز 30 اگست: کرفیو کے خاتمے کا مطلب کورونا کا خاتمہ ہر گز نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر باسل الصباح نے کہا کہ جزوی پابندی کے خاتمے کا مطلب وبا کا خاتمہ نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشادگی کا تسلسل صحت کی ضروریات پر عمل پیرا ہونے پر منحصر ہے۔

الصباح نے مزید کہا کہ صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ رب العزت ہم سب کو ہر آفت سے محفوظ رکھے۔

دوسری جانب رکن پارلیمنٹ احمد الفضل نے کہا کہ “چونکہ ہم کرفیو کے خاتمے کے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں تو ہمیں صحت کے حکام کی سرپرستی کے ساتھ صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا کیوں آج اپنے معاشرے کے تحفظ کے لئے ہم خود ہی محافظ ہیں۔”

یہ خبر بھی پڑھیں: PACI نے نئی رہائشیوں کو نئی سہولت دے دی

الفضل نے کورونا وبائی بیماری کا مقابلہ کرنے اور حالات کو مستحکم کرنے میں تمام اداروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پابندی سے پہلے، اس کے دوران اور اس کے بعد ملک کی سلامتی کی خاطر آپ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جس پر آپ کو ہمارا سلام ہے۔

حوالہ: روزنامہ الراي

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ