کویت

براستہ دبئی کویت پہنچنے والے پاکستانی شہری کی آپ بیتی

32 ممنوعہ ممالک میں پھنسے تارکین وطن اسی شش و پنج میں ہیں کہ دبئی میں 14 دن گزارنے کے بعد کیا ہمیں کویت میں داخلہ ملے گا کہ نہیں اور اگر ملے گا بھی تو کویت ائیر پورٹ پر کیا طریقہ کار ہو گا جس سے داخلہ ملے گا۔

اس پریشانی کا حل حال ہی میں پاکستان سے براستہ دبئی کویت پہنچنے والے تارکین وطن “ذیشان اسلم” نے بتا دیا جس سے کویت واپس آنے کا ارادہ رکھنے والے بیشتر تارکین وطن ضرور مستفید ہوں گے۔

کویت پہنچنے پر درج ذیل معاملات ہوں گے:

  • جن کا اقامہ آن لائن لگا ہے اور آئی دی موبائل پر بنی ہے جبکہ کچھ کی آئی ڈی نہیں بھی بن رہی تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں وہ پھر بھی کویت واپس آ سکتے ہیں۔
  • ائیر پورٹ پر آپ کا اندراج ہو گا، ایک پیپر دیا جائے گا اور “شلونک” ایپلیکیشن اپڈیٹ کرائی جائے گی۔
  • پی سی آر ٹیسٹ سرٹیفکیٹ چیک کیا جائے گا
  • امیگریشن پر صرف اتنا پوچھا جائے گا کہ کہاں سے آ رہے ہیں۔

کویت میں خوش آمدید

بشکریہ: ذیشان اسلم

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ