کویت اردو نیوز 22 اگست: کیوبا کے طبی وفد کی 2500 کویتی دینار ماہانہ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سول سروس کمیشن (سی ایس سی) نے کیوبا کے دوسرے میڈیکل وفد کی منظوری دے دی ہے۔ اس میں 39 ڈاکٹر شامل ہیں جن کو طبی ایمرجنسی اور انتہائی نگہداشت میں مہارت حاصل ہے۔
یہ ماہدہ ریاست کیوبا اور کویت کی وزارت صحت کے مابین دستخط شدہ مفاہمت کے مطابق ہے جس میں ایسی ٹیمیں لائی جائیں گی جو کویت میں چھ ماہ کے عرصے سے کورونا پھیلنے سے نمٹنے کے لئے جاری کوششوں میں معاون ثابت ہوں گی۔