کویت

کویت: وزٹ ویزا کی مستقل رہائشی ویزوں پر منتقلی ختم

کویت اردو نیوز 19 اگست: کسی بھی طرح کے وزٹ ویزا کی مستقل رہائشی ویزوں پر منتقلی سختی سے روک دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق روزنامہ الراي کے باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے آغاز میں ملک میں داخل ہونے والوں کے لئے ہر طرح کے وزٹ ویزوں کو رہائشی ویزوں میں تبدیل کرنے پر پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے ریذیڈنسی افیئر سیکٹر کو جاری کردہ ہدایات کے مطابق ملک میں کسی رہائشی کو اپنے خاندان کے کسی ایسے فرد کی کفالت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جو کورونا وائرس کے بحران کے دوران وزٹ ویزے کے تحت ملک آیا تھا۔

حوالہ: روزنامہ الراي

وزارت داخلہ نے یہ بھی وضاحت کیا کہ “تمام قسم کے ویزوں میں توسیع کی اجازت دی گئی تھی تاہم اس مہینے کے آخر تک وزٹ ویزا پر آئے کسی غیر ملکی کو سیاحتی ویزا رہائشی ویزے میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی سوائے وزراء کی رعایت یا مخصوص انسانی ہمدردی کے معاملات میں ویزا تبدیل کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جو لوگ اس بحران سے قبل ملک میں داخل ہوچکے تھے انکے ویزوں کی تجدید کا عمل جاری ہے۔ نئے رہائشی قانون کا نفاذ اس وقت ان لوگوں پر ہوگا جو وزٹ ویزا کو رہائشی ویزے پر تبدیل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وزارتِ داخلہ کا یہ فیصلہ بھی آبادیاتی ڈھانچے کو درست کرنے کی ایک کاوش ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عمر رسیدہ افراد کو ملک بدر کرنے کے منفی اثرات

نئے رہائشی قانون میں بنیادی تبدیلیاں ہورہی ہیں اور مستقبل کے تمام فیصلے نئے قانون کی روشنی میں ہی لئے جائیں گے۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ