کویت

کویت: ہئیر اور بیوٹی صالون کے لئے اہم ہدایات

کویت سٹی 15 اگست: صالون اور حجام کی دکانوں کے لئے ان کے کام کرنے کے اصولوں کا اعلان کر دیا گیا جس پر عمل کرنا لازم ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق دکانوں اور خواتین کے صالون کھلنے کے ساتھ وزارت صحت نے 18 اگست 2020 کو منگل سے تمام صالونات کے کام کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

شائع کردہ مسودہ قانون میں یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ حجام کی دکانیں اور صالون تقرری کا نظام نافذ کریں جو ہر صارف کے لئے ایک ملازم مختص کریں یعنی ہر گاہک کے لئے صرف ایک الگ کاریگر۔

داڑھی منڈانے، چہرے کی صفائی (فیس سکرب)، ربنگ، آئی برو رنگنے، میک اپ لگانے، مراکش و ترکی غسل کے ساتھ ساتھ جکوزی، سوانا باتھ اور مساج پر اگلا نوٹس آنے تک پابندی عائد رہے گی۔

حوالہ: روزنامہ الراي

ہر گاہک کے کام کے بعد اوزاروں کو اچھی طرح سے جراثیم کش سپرے کیا جانا چاہئے اور یہ بھی کہ گاہک ایپرن (بالوں سے بچاؤ کے لئے پہنا جانے والا کپڑا) خود پہنے گا۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ