کویت
کویت: وزراء کونسل کے اجلاس کے نتائج
کویت اردو نیوز 10 اگست: وزراء کونسل کے اجلاس میں کوئی اہم فیصلہ نہ لیا گیا۔
تحریر جاری ہے
تفصیلات کے مطابق وزراء کونسل نے آج کے اجلاس میں نہ تو ملک میں وائرس کی صورتحال پر کوئی تبادلہ خیال کیا اور نہ ہی کوئی اہم فیصلہ لیا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق جزوی کرفیو بغیر کسی تبدیلی یا خاتمے کے جاری رہے گا جبکہ معمول کی زندگی میں بتدریج واپسی کا تیسرا مرحلہ بغیر کسی تبدیلی کے جاری رہے گا۔
صحت کے امور سے متعلق تمام فیصلے اور چوتھے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے کوئی بھی حتمی فیصلہ اگلے جمعرات کو وزراء کونسل کے اجلاس میں لیا جائے گا۔