کویت

کویت: نائب امیر اور ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی طیارہ حادثے پر بھارت سے تعزیت

کویت سٹی 08 اگست: نائب امیر اور ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی طیارہ حادثے پر بھارت سے تعزیت۔

تفصیلات کے مطابق عظمت نائب امیر اور ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے ہفتہ کے روز ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند سے گزشتہ روز ہونے والے بھارتی طیارے کے حادثے اور متعدد مسافروں کی ہلاکت پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ شیخ صباح خالد الحمد الصباح نے بھی ہندوستانی صدر کو تعزیتی خط ارسال کیا جس میں حادثے کے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی اور حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: افغان اور جرمن ائیر لائنز کویت کے لئے تیار

یاد رہے کہ جمعہ کے روز جنوبی ہندوستان کی ریاست کیرالہ میں ایک مسافر بردار طیارے کے ہوائی اڈے کے رن وے سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ