کویت

کویت ٹاورز کی پائیداری کے لئے “گیٹی” گرانٹ حاصل کر لی گئی

کویت سٹی 08 اگست: این سی سی اے ایل نے کویت ٹاورز کے تحفظ کے لئے گیٹی گرانٹ حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کونسل برائے کلچر ، آرٹس اینڈ لیٹرز (این سی سی اے ایل) نے آج بروز ہفتے کو اعلان کیا کہ اس نے کویتی ٹاورز کے کروی ڈھانچے کا احاطہ کرنے والی میٹل پلیٹوں کے آرٹ ڈیزائننگ جسے سن 1968 میں ڈنمارک کے معمار میلین بجورن نے بنایا تھا کے پائیدار تحفظ کے لئے گیٹی فاؤنڈیشن کی گرانٹ حاصل کر لی ہے۔
کونسل نے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ یہ گرانٹ ” کیپنگ ایٹ موڈرن ” پروگرام کے ذریعے آتی ہے جو بیسویں صدی کے شہری ورثہ کو محفوظ رکھتا ہے۔

کونسل کے سکریٹری جنرل کامل العبدالجلیل نے کہا کہ اس گرانٹ کو جدیدیت کے ورثے کے تحفظ کے لئے سائنسی تعاون اور علم کے تبادلے کا ایک موقع سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس گرانٹ کے لئے 90 درخواستیں پیش کی گئیں اور 13 عمارتوں کا انتخاب کیا گیا تھا ان میں سے ایک کویت ٹاورز تھی۔

کویت ٹاورز نے 1980 میں اسلامی فن تعمیر میں آغا خان ایوارڈ جیتا تھا کیونکہ یہ کویت جدیدیت کے مخصوص ڈیزائن اور علامت کی نمائندگی کرتا ہے۔

حوالہ
عرب ٹائمز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ