کویت

کویت: نائب امیر نے لبنان کو فوری طبی سامان بھیجنے کا حکم جاری کر دیا

کویت سٹی 04 اگست: کویت کے نائب امیر نے لبنان کو فوری طبی سامان بھیجنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امیری دیوان کے وزیر شیخ علی جارح الصباح نے کہا کہ نائب امیر اور ولی عہد شہزادہ شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے بیروت بندرگاہ پر منگل کے روز خوفناک دھماکے کے بعد لبنان کو فوری طبی سامان بھیجنے کی ہدایت جاری کر دی۔

منگل 4 اگست 2020 بیروت، لبنان میں ایک بڑا دھماکہ دیکھا گیا جس میں بڑے پیمانے پر دھماکوں کے نتیجے میں بیروت شہر کا مرکز میں لرز اٹھا ، عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکہ اس قدر خوفناک اور زبردست تھا کہ عمارتوں کی کھڑکیاں اور دروازے دھماکے سے اڑ گئے۔ دھماکے میں عینی شاہدین نے ایک بہت بڑے مشروم کو پورے شہر کو اپنے گھیرے میں لیتے ہوئے دیکھا اور بہت سے لوگوں کو ملبے میں زخمی دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ نائب امیر اور ولی عہد شہزادے نے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

کویت اردو نیوز کے یوٹیوب چینل کو ضرور سبسکرائب کریں

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ