کویت

کویت میں پابندی کے باعث ائیر لائنز کو بھاری نقصان کا سامنا

کویت سٹی 01 اگست:31 ممالک پر اچانک سفری پابندی سے ائرلائنز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق کویت کے مقامی اخبار القبس کی رپورٹ کے مطابق کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج چار پروازیں اتریں جو پابندی لگائے گئے31 ممالک میں سے چار مختلف ممالک کی تھیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مصر سے قاہرہ، سوہاگ اور اسکندریہ کے 3 مختلف ہوائی اڈوں سے 3 اضافی غیر شیڈول پروازیں کویت آئیں اور ساتھ ہی بیروت سے ایک پرواز پہنچی۔

ذرائع نے بتایا کہ مصر سے آنے والے مسافروں کی تعداد 450 اور بیروت سے 120 مسافر کویت پہنچے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اضافی 3 پروازیں “ایک گھنٹہ” کے دوران کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچیں۔ پہلا طیارہ صبح ایک بجے قاہرہ سے اور دوسرا طیارہ صبح 1:22 منٹ پر اسکندریہ اور تیسرا سوہاگ سے صبح 2 بجے پہنچا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مصریوں کا داخلہ بھی کویت میں بند کر دیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ صحت حکام کی جانب سے 31 ممالک کے لئے کمرشل پروازوں پر اچانک پابندی عائد کرنے کا فیصلہ “حیرت انگیز اور جلدی” تھا کیونکہ پہلے دن تقریبا 23 پروازوں کو روانہ ہونا تھا جبکہ 20 پروازیں مختلف ممالک مصر ، بیروت ، ترکی سے کویت آنی تھیں۔

مزید 24 ممالک کا کویت میں داخلہ ممنوع کر دیا گیا

ذرائع نے بتایا کہ کمرشل پروازوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر ہزاروں ٹکٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے کچھ ایئر لائنز کو قانونی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں۔31 ممالک پر اچانک پابندی نے ائرلائنز کو شدید بھاری نقصان دیا ہے۔

حوالہ
القبس
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ