کویت

کویت: PCR ٹیسٹ کے لئے لیبارٹریوں کی تعداد بڑھائے جانے پر غور

کویت سٹی 30 جولائی: صرف ایک لیبارٹری کو دی جانے والی پی سی آر ٹیسٹ اجازت بھیڑ کا سبب بن سکتی ہے۔

روزنامہ السیاسیہ کی رپورٹ کے مطابق اب تک صرف ایک لیبارٹری کو پی سی آر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مسافر کورونا وائرس سے پاک ہے اور درخواست دہندہ کو اسکی فیس 40 دینار ادا کرنی پڑتی جو پڑوسی ممالک میں طے کی گئی پی سی آر ٹیسٹ کی فیس کے مقابلے کافی زیادہ ہے۔

‘مڈل ایسٹ ایئر لائنز’ کے ریجنل ڈائریکٹر نے کویت میں مسافروں کی درخواستوں کو پورا کرنے کے لئے پی سی آر امتحانات لیبارٹریوں کی تعداد بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے شہریوں اور تارکین وطن کی طرف سے سفر سے قبل ٹیسٹ رپورٹ حاصل کرنے کے لئے ہجوم کے اندیشے کا اظہار کرتے ہوئے یہ بیان جاری کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وزارت صحت کے ذریعہ متعین واحد لیبارٹری پی سی آر سرٹیفکیٹ کی تعداد فراہم کرنے کے لئے کافی نہیں ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت سمیت 07 ممالک کا کویت میں عارضی طور پر داخلہ ممنوع

ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر لائن کمپنی پی سی آر سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کی اہلیت کی کمی کی وجہ سے لبنان کا سفر کرنے کے خواہشمند شہریوں اور تارکین وطن کی بڑی تعداد میں ریزرویشن منسوخ کرنے پر مجبور ہوگئی ہے۔ ریزرویشن کی منسوخی کی وضاحت کرتے ہوئے کمپنی نے کہا کہ یہ واحد آپشن تھا۔

حوالہ
عرب ٹائمز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ