کویت

کویت: تنخواہیں ادا نہ کرنے پر 06 اسکولوں کے خلاف بڑی کاروائی

کویت سٹی 27 جولائی: روزنامہ السیاسیہ کی رپورٹ کے مطابق اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے انکار کرنے پر وزارت تعلیم کی 6 اسکولوں کے خلاف کارروائی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تعلیم نے مختلف طریقہ نظام کے ذریعے تعلیم دینے والے 6 اسکولوں کے خلاف کارروائی کی کیونکہ ان 6 اسکولوں نے اپنے اساتذہ کو تنخواہیں دینے سے انکار کردیا تھا۔

تعلیمی ذرائع نے روزنامہ کو بتایا کہ چھ میں سے پانچ اسکولوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا وعدہ کیا جبکہ چھٹے اسکول کے لائسنس کو منسوخ کئے جانے کا فیصلہ وزارت تعلیم کی طرف سے متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پانچ پرائیویٹ اسکولوں کے مالکان اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئے اور اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے بھاگ دوڑ شروع کردی اور اس جرم کو دوبارہ نہ دہرانے کا وعدہ بھی کیا۔ یہ معاملہ اسوقت سامنے آیا جب پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے ان اسکولوں سے ہونے والی خلاف ورزیوں پر غور کیا اور ہدایات جاری کیں کہ اگر ان اسکولوں نے اپنے اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی تو انکے خلاف کاروائی کی جائے گی اور ان اسکولوں کی فائلوں کو بند کردیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: PCR ٹیسٹ کی فیس میں کمی متوقع

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ نجی اسکولوں کے ملازمین کو درپیش پریشانیوں پر غور کیا جارہا ہے اور کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے حل پیش کیا جاتا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی واضح رہے کہ جو لوگ قوانین کی پابندی نہیں کرتے ہیں انہیں جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ہزاروں تارکین وطن کویت کا اقامہ کھو بیٹھے

ذرائع نے بتایا کہ “نجی اسکولوں میں کارکنوں کی شکایات کی تصدیق کے لئے معیارات موجود ہیں جن میں معاہدے کی کاپی بھی شامل ہے اور یہ ثبوت بھی ضروری ہے کہ اساتذہ کے بینک اکاؤنٹس میں پچھلی تنخواہیں جمع کروائی گئی ہیں۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ