کویت

کویت: تارکین وطن اور شہریوں کا مفت کورونا ٹیسٹ کرنے کا اعلان

کویت سٹی 24 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تارکین وطن اور شہریوں کے لئے مفت کوویڈ19 ٹیسٹ مہیا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی مد میں تمام سرکاری اسپتالوں میں شہریوں اور تارکین وطن کا بغیر کسی تفریق کے مفت کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

وزارت کے ایک بیان کے مطابق کویت نے وائرس کی منتقلی کی شرح کا درست اندازہ لگانے کے لئے وائرس کی جانچ اور رابطے کا کام تیز کردیا ہے جس کے نتیجے میں اس بیماری کے پھیلاؤ سے متعلق آبادیاتی تغیرات پر بڑے پیمانے پر تحقیق ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ چلانے والی تمام طبی سہولیات کو عالمی ادارہ صحت کے جاری کردہ رہنمائی کے مطابق صحیح طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔

بیان میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ صرف سات لیبارٹریز نے منظوری کے لئے درخواست دی تھیں جن میں سے فی الحال ابھی تک ایک تصدیق شدہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کویت کی مویشی منڈی عید کے پہلے دن بند رہے گی

جہاں تک نجی اسپتالوں کی بات ہے وزارت کسی بھی قیمت میں ہونے والی دھاندلی کو روکنے کی کوشش کرے گی اور یہ یقینی بنائے گی کہ نجی اسپتال ملک بھر میں طے شدہ فیس پر ہی ٹیسٹ کریں۔

وزارت موجودہ صورتحال میں رقم کمانے کے لئے کی جانے والی منفی سرگرمیوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے گی۔

حوالہ
عرب ٹائمز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ