کویت
کویت: عید الاضحٰی کے پہلے دن مویشی منڈی بند رکھنے کا فیصلہ
کویت سٹی 23 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس بار قربانی کا طریقہ کار کیا ہوگا وضاحت کر دی گئی۔
تحریر جاری ہے
تفصیلات کے مطابق سرکاری ترجمان طارق المزرم کے بیان کے مطابق وزراء کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ عیدالاضحی کے پہلے دن مویشی منڈی بند رکھی جائے گی لہذا جمعہ 31 جولائی جو کہ عیدالاضحی کا پہلا دن ہوگا اس دن مویشی منڈی بند ہوگی تاہم قربانی کے جانور کی قربانی کے لئے بکنگ سسٹم متعارف کیا جائیگا جسکے تحت لوگ اپوائنٹمنٹ لے کر ہی قربانی کے لئے ذبح خانے جا سکیں گے۔
یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: نماز عیدالاضحٰی تمام مساجد میں ادا کی جائے گی۔
اس فیصلے کا مقصد موجودہ کورونا بحران کے دوران عوام کے درمیان جسمانی فاصلے کو برقرار رکھا جا سکے اور عوام کو وائرس سے بچایا جاسکے۔