کویت
کویت: امیر کویت علاج کے لئے کل امریکہ روانہ ہوں گے

کویت سٹی 22 جولائی: امیر الکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح طبی علاج کے لئے کل امریکہ روانہ ہونگے۔
کویت کے امیری دیوان امور کے وزیر شیخ علی جراح الصباح نے بدھ کو بیان جاری کیا کہ ان ااعلی عظمت امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح اپنی حالیہ کامیاب سرجری کے بعد طبی علاج مکمل کرنے کے لئے جمعرات کی صبح امریکہ روانہ ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کویت کمرشل پروازیں شروع کرنے کےلیے تیار
امیر الکویت کے علاج پر معمور میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے ہی یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔ وزیر شیخ علی الجراح الصباح نے امیر الکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کی لمبی عمر اور مکمل صحت و تندرستی کی دعا بھی کی۔