• صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
صحفہ اول کویت

کورونا وائرس: امیر عرب ریاستیں قرض لینے کے دہانے پر

کورونا وائرس: امیر عرب ریاستیں قرض لینے کے دہانے پر
2
مناظر
Share on FacebookShare on Twitter

کورونا وائرس کی وبا نے جہاں دنیا بھر میں صحت کے حوالے سے ہنگامی حالت پیدا کی وہیں اس کے اثرات سے معیشتیں بھی لڑکھڑا کر رہ گئی ہیں، حتیٰ کہ وہ عرب ممالک جنھیں ہمیشہ امیر ریاستوں کے طور پر دیکھا جاتا تھا، اب قرض مانگنے کی نہج پر آ پہنچے ہیں۔

دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث تیل کی کھپت میں کمی اور عالمی منڈیوں میں اس کی قیمت میں گراوٹ نے عرب ریاستوں کے سب سے بڑے ذریعہ آمدن کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

مزیدخبریں

پاکستان کوئٹہ میں دہشت گردی بم دھماکے پر امیر کویت کا صدر پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت

بھارت میں یومیہ 315000 کورونا کیس ریکارڈ

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

کویت میں قرض کیلئے قانون سازی

خبر رساں ادارے روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق کویت میں ایسی قانون سازی کی جا رہی ہے کہ وہ قرضے کے لیے بین الاقوامی منڈی کا در کھٹکھٹا سکے۔

کویت میں قانون ساز چاہتے ہیں کہ حکومت فنڈز اور ادائیگیوں کے معاملے میں زیادہ شفافیت کا مظاہرہ کرے۔ ایک حکومتی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ’اگر قرضوں سے متعلق قانون منظور نہیں ہوتا تو حکومت کو صحیح معنوں میں ہر معاملے میں بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘

اس مجوزہ قانون پر کویت کی پارلیمانی کمیٹی میں بحث بھی ہوئی ہے اور اس کے تحت کویت 30 برس میں 20 ارب ڈالر تک قرض لے سکتا ہے۔

عالمی منڈیوں میں اس کی قیمت میں حد گراوٹ نے عرب ریاستوں کے سب سے بڑے ذریعہ آمدن کو لگ بھگ بے مول کر دیا ہے

گذشتہ چند برسوں میں دیگر خلیجی ممالک بھی قرض کے لیے بین الاقومی منڈیوں میں جا چکے ہیں خاص طور پر جب تیل کی قیمتوں میں کمی اور وبا کے باعث عالمی سطی پر تیل کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔

کویت وزرا کونسل کا اجلاس جزوی پابندی پر غور

سنیئر صحافی اور تجزیہ کار راشد حسین کا کہتے ہیں کہ یہ بات ڈھکی چھپی نہیں کہ عرب ممالک کی آمدن کا زیادہ تر انحصار تیل پر ہوتا ہے لیکن اس وقت تیل ماضی کے مقابلے میں تقریباً نصف قیمت پر آ چکا ہے اور اس میں مزید کمی کا امکان ہے۔

کویت قرض لینے کی تیاری تو کر رہا ہے لیکن صحافی راشد حسین کہتے ہیں کہ قرض کے معاملات نہ ختم ہونے والا ایک سلسلہ ہیں کیونکہ بیشتر اوقات ان پر عائد سود اسے ناقابل واپسی بنا دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’آج اگر قرض کی رقم جی ڈی پی کا ایک فیصد ہے تو کل یہ دو اور پھر دس فیصد اور بعض معاملات میں تو 100 فیصد تک چلا جاتا ہے۔ یہ ایسا کمبل ہے کہ ایک بار اوڑھ لیں تو اس سے جان چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے اور عین ممکن ہے کہ ایک دن یہ ممالک بھی وہیں کھڑے ہوں جہاں آج پاکستان اور اس جیسے ممالک ہیں۔‘

کویت ایک ٹیکس فری معاشرہ 

صحافی راشد حسین کا کہنا ہے کہ ’کویت ایک ٹیکس فری معاشرہ تھا، وہاں کام کرنے کے لیے غیر ملکیوں پر انحصار کیا جاتا رہا ہے، لیکن اپنی عوام کو ہمیشہ بلند معیار زندگی فراہم کیا گیا۔ اب جبکہ تیل یہ ضرورت پوری نہیں کر سکتا تو لوگوں کی ضروریات کے لیے قرض لینا پڑے گا جو یہ ممالک کسی اور سے لیں گے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ان ’عرب ممالک میں عوام کو آسائشیں تو دی گئی لیکن انھیں خود کسی مشکل وقت سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں کیا گیا۔ ‘

ٹیگز: تیل بحرانخلیجی ریاسیتںعرب ممالککویت
شیئرٹویٹبھیجیں

متعلقہ پوسٹس

پاکستان کوئٹہ میں دہشت گردی بم دھماکے پر امیر کویت کا صدر پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت

پاکستان کوئٹہ میں دہشت گردی بم دھماکے پر امیر کویت کا صدر پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت

بھارت میں یومیہ 315000 کورونا کیس ریکارڈ

بھارت میں یومیہ 315000 کورونا کیس ریکارڈ

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

گزشتہ 24 گھنٹوں

پاکستان کوئٹہ میں دہشت گردی بم دھماکے پر امیر کویت کا صدر پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت

پاکستان کوئٹہ میں دہشت گردی بم دھماکے پر امیر کویت کا صدر پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

دہلی سے کویت منشیات سمگل کرتے ہوئے بھارتی شہری گرفتار

کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

کویت: عید الفطر کے بعد معمول کی زندگی میں واپس آنے کے “مثبت” فیصلے متوقع

بھارت میں یومیہ 315000 کورونا کیس ریکارڈ

بھارت میں یومیہ 315000 کورونا کیس ریکارڈ

کویت وزراء کونسل نے کرفیو سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

کویت وزراء کونسل نے کرفیو سے متعلق اپنا فیصلہ سنا دیا

کویت کے لیے تارکین وطن پر سفری پابندی کا فیصلہ تاحال برقرار

کویت کے لیے تارکین وطن پر سفری پابندی کا فیصلہ تاحال برقرار

کویت: تجارتی پروازیں اگلے 3 ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ

کویت: تجارتی پروازیں اگلے 3 ماہ تک بند رکھنے کا فیصلہ

فرعونی لباس پہننے پر مصری ماڈل بڑی مصیبت میں پھنس گئی

فرعونی لباس پہننے پر مصری ماڈل بڑی مصیبت میں پھنس گئی

کویت: 32 ممالک پر لگی پابندی کا فیصلہ آ گیا

کویت: 32 ممالک پر لگی پابندی کا فیصلہ آ گیا

کویت: ائیر لائنز “کورونا پاسپورٹ” کے لئے سرکاری منظوری کی منتظر

کویت: ائیر لائنز “کورونا پاسپورٹ” کے لئے سرکاری منظوری کی منتظر

کویت میں اردو بولنے والے لوگوں کے لئے آن لائن غیر سیاسی اردو نیوز پورٹل

  • 282.5k فینز
پاکستان کوئٹہ میں دہشت گردی بم دھماکے پر امیر کویت کا صدر پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت

پاکستان کوئٹہ میں دہشت گردی بم دھماکے پر امیر کویت کا صدر پاکستان کے ساتھ اظہار تعزیت

اپریل 22, 2021
بھارت میں یومیہ 315000 کورونا کیس ریکارڈ

بھارت میں یومیہ 315000 کورونا کیس ریکارڈ

اپریل 22, 2021
فرعونی لباس پہننے پر مصری ماڈل بڑی مصیبت میں پھنس گئی

فرعونی لباس پہننے پر مصری ماڈل بڑی مصیبت میں پھنس گئی

ندا یاسر اور یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنا پلازما عطیہ کر دیا

ندا یاسر اور یاسر نواز نے کورونا سے صحت یابی کے بعد اپنا پلازما عطیہ کر دیا

  • صحفہ اول
  • پرائیویسی پالیسی
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • رابطہ کریں

کاپی راٹ © 2021

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • صحفہ اول
  • کویت
  • پاکستان
  • دنیا
  • بزنس
  • انٹرٹینمنٹ
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • بلاگ

کاپی راٹ © 2021