کویت

کویت واپس آنے والے تارکین وطن کے لئے شرائط و ضوابط طے کر لئے گئے

کویت سٹی 20 جولائی:مسافروں کی آمد کے قواعد اور طریقہ کار کا تعین کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پانچ ہزار سے زائد تارکین وطن حال ہی میں کویت چھوڑ چکے ہیں جبکہ ہوائی اڈے کو غیر ملکیوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا ہے کیونکہ ہوائی اڈہ COVID-19 وبائی مرض کے پیش نظر بند کردیا گیا تھا۔

اگست کے آغاز میں کویت کے لئے تجارتی پروازیں دوبارہ بحال کردی جائیں گی جس کے لئے کویت واپس آنے والوں کو کچھ شرائط پر عمل کرنا لازم ہو گا جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔

  • کویت آنے والے مسافروں کو اپنے ساتھ پی سی آر (PCR) ٹیسٹ لازمی لانا ہوگا۔
  • ملک میں داخلے کی تاریخ کے بعد سے 14 دن کے لئے گھر میں ہی قرنطین ہونا لازمی شرط ہے۔
  • مسافروں کو اس عہد نامے پر دستخط کرنے ہونگے جس میں وزارت صحت کی طرف سے دی گئی صحت کی ہدایات کی پیروی کو یقینی بنانے کا عہد کیا جائے گا۔
  • منظور شدہ ہیلتھ سرٹیفکیٹ سے یہ ثابت ہوگا کہ مسافر (کوویڈ 19) سے پاک ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کویتی شہریوں کی مالی مدد کے لیے ایپلیکیشن تیار کر لی گئی

  • طیارے میں سوار ہونے سے قبل مسافروں کو “شلونک” ایپلیکیشن ڈاؤن لاڈ کرنی ہوگی اور خود کو رجسٹر کرنا ہوگا۔
  • مسافروں کو ماسک اور دستانے لازمی پہننا ہونگے۔
  • مسافروں کے سوار ہونے سے پہلے اور ملک میں آمد کے بعد درجہ حرارت کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
  • کویت آمد کے بعد بھی 10 فیصد مسافروں کا PCR ٹیسٹ کیا جائے گا۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ