کویت سٹی 17 جولائی: پرائیویٹ سیکٹر سے گورنمنٹ سیکٹر میں ویزا کی منتقلی پر پابندی عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے ڈائریکٹر جنرل برائے افرادی قوت احمد الموسیٰ نے پرائیویٹ شعبے سے سرکاری شعبے میں تارکین وطن (غیر ملکیوں) کے لئے ویزہ کی منتقلی (اقامہ ٹرانسفر) پر پابندی عائد کردی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: PACI نے سول بطاقے دینے کے لیے دو ہال کھول دئیے۔
الموسیٰ نے 14 جولائی کو فیصلہ جاری کیا تھا اور اسے سرکاری طور پر شائع ہونے کے بعد نافذ کیا جائے گا۔
مندرجہ ذیل 3 زمرہ جات کو اس قانون (اقامہ ٹرانسفر) سے خارج کردیا گیا۔
- ایسے غیر ملکی جنہوں نے کویتی شہری کے ساتھ شادی کی (شوہر، بیوی اور بچے)۔
- فلسطینی شہری
- طبی شعبے میں صحت کے پیشہ ور افراد جن کے پاس طبی پیشہ پر عمل کرنے کا لائسنس ہے۔