کویت

کویت: سول آئی ڈیز جاری کرنے کے لیے PACI نے دو ہال کھول دئیے

کویت سٹی 16 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن نے عوام کی سہولت کے لئے دو مخصوص ہال مختص کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی فار سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) کی جانب سے عوام کی بہتر خدمت اور لین دین کی تکمیل کے طریق کار کو آسان بنانے کی کوششوں کی روشنی میں اتھارٹی نے حال ہی میں زائرین کے استقبال کے لئے دو مخصوص ہال مختص کردیئے۔ ایک ہال بزرگ افراد جبکہ دوسرا ہال خصوصی ضروریات کے حامل اور معذور افراد کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ بالا افراد کے لین دین کے طریقہ کار کو آسان بنانے لئے یہ اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ بغیر انتظار اور پریشانی کے صبح و شام کے اوقات کار میں متعلقہ افراد کو خدمات مہیا کی جا سکیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: إمارات ائیر لائنز نے PCR سرٹیفکیٹ کے لئے منظور شدہ لیبارٹریوں کی تعداد بڑھا دی

اتھارٹی میں شعبہ تعلقات عامہ اور انفارمیشن کے ڈائریکٹر احمد الصبر نے روزنامہ کو بتایا کہ بکنگ اپائنٹمنٹ اور صحت کے ضوابط کی سختی سے تعمیل ان شرائط کا ایک حصہ ہے جو زائرین کو اپنے لین دین پر کارروائی کے لئے پورا کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ملازمین اور زائرین کو کورونا وائرس سے بچانا ہے۔

حوالہ
عرب ٹائمز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ