کویت

کویت: 1,65,206 مسافر کویت سے اپنے ممالک روانہ ہو گئے

کویت سٹی 16 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 165،206 مسافر کویت سے اپنے ممالک روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا بحران کے آغاز کے بعد کابینہ کے فیصلے کے مطابق مارچ کے وسط سے تجارتی پروازوں کو معطل کرنے کے بعد سے گزشتہ روز تک 1,049 پروازیں کویت سے 1,65,206 مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچا چکی ہیں۔

محکمہ ہوا بازی کی عمومی انتظامیہ متعدد ممالک اور سفارت خانوں کی درخواستوں پر غور کرتی ہے جو اپنے شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے وطن واپس بلانے کے لئے پروازیں چلانے کے خواہاں ہیں اور پھر 24 گھنٹے کے اندر ائیرلائنز کو فلائٹ چلانے کی منظوری دی جاتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عید الاضحٰی کی نامز کہاں ادا کی جائے گی اور کہاں نہیں؟

یکم اگست سے کویت بین الاقوامی ہوائی اڈہ کویت واپس آنے والے اور بیرون ملک جانے والے ان شہری و تارکین وطن کے لئے کمرشل پروازوں کا آغاز کرے گا جو ان ممالک کے ذریعہ منظور شدہ صحت کی ضروریات کی بنا پر روانگی اور آمد کے خواہشمند ہیں۔

یاد رہے کہ سول ایویئشن کے محکمہ ایئر ٹرانسپورٹ نے کویت ائیرپورٹ پر آپریشن انجام دینے والی 42 مقامی اور بین الاقوامی ائیرلائن کمپنیوں کو 15 جولائی سے قبل سفری نظام الاوقات پیش کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

حوالہ
عرب ٹائمز
پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ