کویت سٹی 13 جولائی: روزنامہ الأنباء کی رپورٹ کے مطابق ماہر فلکیات عادل السعدون نے عید الضحٰی کی پیشنگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق کویت کے مشہور ماہر فلکیات عادل السعدون نے پیشنگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 22 جولائی بروز بدھ چاند کے اعدادوشمار سے ذی الحج کا پہلا دن ہوگا اور اس طرح عرفات 9 ذی الحج 30 جولائی کو اور عید الاضحیٰ اس مہینے کی آخری تاریخ 31 جولائی کو متوقع ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ منگل 21 جولائی کو اعداد و شمار کے مطابق چاند کی عمر 22 گھنٹے 15 منٹ ہوگی۔ غروب آفتاب کے بعد آسمان میں اس کے قیام کی مدت 51 منٹ ہے۔ اس کی غروب آفتاب کے بعد افق سے اونچائی 10 ڈگری ہوگی۔ چاند اور سورج کے درمیان طوالت 12 ڈگری ہوگی جبکہ ہلال ہلکی روشنی کے ساتھ 18.1 فیصد ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ائیر پورٹ کھولنے کی تیاریاں عروج پر
انہوں نے بتایا کہ ان اعداد و شمار کے ساتھ ہی ہلال دیکھا جاسکتا ہے اور بدھ کے روز 22 ذی الحجہ ماہ کا پہلا دن ہوگا اس حساب سے عرفات نویں دن جمعرات 30 جولائی کو ہوگا۔