کویت

کویت: وزارت صحت کی عوام اور رہائشیوں سے سفر نہ کرنے کی اپیل

تحریر جاری ہے‎

کویت سٹی 11 جولائی: وزات صحت کی عوام سے اپیل، سفر کرنے سے گریز کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے کورونا وائرس کی موجودہ غیر مستحکم صورتحال اور سخت روک تھام کے باوجود انفیکشن کے مسلسل پھیلاؤ کی وجہ سے شہریوں کو فی الوقت بیرون ملک سفر نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزارت کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں اقدامات اور ہدایات پر عمل کرنے کے باوجود کئی ممالک میں انفیکشن کیسس میں کمی نہیں آرہی ہے۔

تحریر جاری ہے‎

یہ خبر بھی پڑھیں: سفیر پاکستان، کویت نے اچھی خبر سنا دی

وزارت صحت نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا “وزارت آپ کی صحت اور آپ کے پیاروں کی صحت کو محفوظ رکھنے کے لئے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتی ہے کیونکہ سفر کے دوران وائرس کے مرض کا امکان بڑھ جاتا ہے”۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button