کویت

کویت: تمام قسم کے ویزے معطل کر دئیے گئے

کویت سٹی 10 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تمام قسم کے ویزہ معطل کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ جنرل ایڈمنسٹریشن آف ریذیڈنسی امور کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ فی الحال ہر قسم کے وزٹ ویزے بند کردیئے گئے ہیں کسی بھی قسم کا وزٹ ویزا (کاروبار ، سیاحتی ، فیملی وغیرہ) حاصل کرنا فی الحال ممکن نہیں ہے۔

تمام وزٹ ویزہ ، ورک ویزہ ، فیملی ویزہ جو کویت کی فضائی حدود بند ہونے سے پہلے جاری کئے گئے تھے اور وہ تارکین وطن کویت میں داخل نہیں ہوئے تھے اور اب داخلے کی تاریخ ختم ہوگئی ہے انکے ویزے اب کینسل ہوچکے ہیں تاہم صرف کویت میں داخلے والوں کے ہی 31 اگست تک خود بخود ویزے تجدید کردیئے جائنگے۔

ذرائع نے بتایا کہ جن لوگوں نے نیا وزٹ ویزہ ، فیملی ویزہ یا ورک ویزا وغیرہ حاصل کرلیا تھا انہیں فی الحال ویزوں کے حوالے سے نیا میکانزم طے ہونے تک انتظار کرنا ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کویتی شہریوں کو کم تنخواہ پر کام کرنے میں دشواری کا سامنا

ذرائع کے مطابق کویت سے باہر موجود تارکین وطن کی رہائش گاہ کی تجدید کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کا کمپیوٹر ملک سے باہر تارکین وطن کی رہائش گاہوں کی تجدید کو قبول کرتا ہے بشرطیکہ پاسپورٹ کی معیاد باقی ہو خواہ وہ سرکاری شعبے کے ملازم ہوں یا نجی شعبے کے یا خود کفیل یا آزاد ویزے پر ہوں۔
حوالہ: عرب ٹائمز

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

3 تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ