کویت

کویت: تارکین وطن کوڑے دانوں سے کھانے کی اشیاء چننے پر مجبور

کویت سٹی 09 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تارکینِ وطن پر معاش کے دروازے بند، کچرے دانوں سے کھانا تلاش کرنے پر مجبور!

تفصیلات کے مطابق کورونا بحران نے ملک میں تارکینِ وطن کو شدید معاشی مشکلات کا شکار کردیا ہے۔ نوکریوں سے محروم لیبر طبقہ اور ضروریات زندگی کے پورا نہ ہونے کے سبب کچھ لوگ کھانے کی تلاش میں کوڑا دانوں کو بھی چھاننے لگے۔

یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: جلیب اور مھبولہ کے رہائشی لاک ڈاؤن ختم ہونے سے پرجوش

سرکاری اداروں اور خیراتی اداروں کی جانب سے ہزاروں ضرورت مند لوگوں کو کھانے کی باکس اور کھانے کی فراہمی کے لئے کوششیں کرنے کے باوجود کچھ بد قسمت افراد کو کھانا میسر نہ ہوسکا اور وہ مجبوراً کوڑے دانوں سے قابل نوش اشیاء کی تلاش کرتے رہے۔

روزنامہ السیاسیہ کے ذرائع کے مطابق ایسا درد ناک منظر بھی سامنے آیا جب حولی گورنیٹ میں احمد بن تولن اسٹریٹ بلاک (12) میں ایک کوآپریٹو سوسائٹی کے پیچھے چند افراد گلی سڑی سبزیاں اور پھلوں کے ڈھیر میں کھانے کے قابل اشیاء تلاش کرتے نظر آئے۔
حوالہ: عرب ٹائمز

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ