کویت

کویت ائیر ویز نے 30 فیصد ملازمین کے ساتھ اپنا کام بحال کر دیا

کویت سٹی 08 جولائی: روزنامہ الأنباء کی رپورٹ کے مطابق کویت ائیرویز کے تمام شعبوں نے کام کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کویت ایئرویز نے دوسرے مرحلے کے لئے وزرا کی کونسل کے طے شدہ تناسب کے مطابق اپنے تمام شعبے میں دوبارہ کام شروع کردیا ہے تاہم معمول کی زندگی میں واپسی کے دوسرے مرحلے میں ملازمین کی تعداد 30 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگی۔

آپریشن کی شروعات سے ہی کمپنی نے ملازمین کے لئے تمام احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں مثلاً ماسک اور دستانے پہننا لازمی ہے، اندراج گیٹ پر درجہ حرارت کی پیمائش اور ملازمین کی یاد دہانی کے لئے ہدایات پر مبنی بورڈز نصب کئے گئے ہیں جس پر ملازمین کے مابین جسمانی فاصلے پر قائم رہنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں شعبہ تعلقات عامہ اور انفارمیشن ڈائریکٹر فائض العنیزی نے کہا کہ “وزرا کی کونسل اور ملک میں صحت کے حکام کی ہدایات کی تعمیل میں کویتی ایئر لائنز نے 30 فیصدی کے ساتھ اپنے تمام شعبوں میں کام دوبارہ شروع کیا ہے کیونکہ کمپنی صحت حکام کے ذریعہ تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کرنے کے خواہاں ہے۔

یہ خبر بھی ضرور پڑھیں: کویت نے ڈیجیٹل سول آئی ڈی متعارف کرا دیا

کویت ایئرویز کی جانب سے کوویڈ 19 کے انفیکشن سے بچنے اور ملازمین کی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے کویت ایئرویز نے کمپنی کی مرکزی عمارت اور اس کے ذیلی اداروں میں ماسک، دستانے پہننے اور جراثیم سے پاک مواد بھی فراہم کیا گیا ہے۔

العنیزی نے مزید کہا کہ “ملازمین کی واپسی کے ساتھ کمپنی فی الحال اپنی کمرشل پروازوں کو چلانے کی بتدریج واپسی کے لئے تیاری کر رہی ہے جس کی منظوری جنرل ایڈمنسٹریشن آف سول ایوی ایشن کی جانب سے اگلے ماہ اگست سے شروع ہونے کے لئے ضروری ہے۔ کمرشل پروازیں اگلے ماہ شروع کرنے کے فیصلے کے بعد کویت ائیرویز وہ پہلی کمپنی ہے جو اپنا آپریشن شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

View this post on Instagram

"الكويتية" تستأنف العمل بنسبة 30 % . . . استأنفت شركة الخطوط الجوية الكويتية العمل في جميع قطاعتها وفق النسبة التي حددها مجلس الوزراء للمرحلة الثانية للعودة إلى الحياة الطبيعية بنسبة لا تزيد عن 30 % من عدد الموظفين ، وقامت الشركة باتخاذ كافة الاجراءات الاحترازية للموظفين مثل قياس درجة الحرارة عند بوابة الدخول والالتزام بارتداء الكمامات والقفازات اضافة إلى وضع اللوحات الارشادية والتي تحث على ضرورة الالتزام بالتباعد الجسدي بين الموظفين. وفي هذا الصدد، قال مدير دائرة العلاقات العامة والإعلام فايز العنزي: "التزاماً بتعليمات مجلس الوزراء والسلطات الصحية في البلاد، استأنفت الخطوط الجوية الكويتية العمل في جميع قطاعاتها بنسبة 30 % من الموظفين، حيث تحرص الشركة على تنفيذ الارشادات والاجراءات الاحترازية التي أوصت بها السلطات الصحية تمهيداً للعودة تدريجياً إلى الحياة الطبيعية في البلاد واستكمال باقي المراحل وصولاً إلى المرحلة الخامسة، كما قامت الشركة بتوفير الكمامات والقفازات والمواد المعقمة في كافة أنحاء مبنى الشركة الرئيسي والمباني التابعة له، وذلك سعياً من الخطوط الجوية الكويتية على الحفاظ على صحة الموظفين تجنباً للإصابة بفيروس كورونا المستجد كوفيد 19". وأضاف العنزي: "ومع عودة الموظفين، تستعد الشركة حالياً للعودة التدريجية لتشغيل رحلاتها التجارية بحسب الاجراءات المطلوبة من الادارة العامة للطيران المدني للبدء في الاول من أغسطس المقبل بسعة تشغيل تصل إلى 30 %، كما أن الكويتية ستكون من أولى الشركات التي ستقوم بالتعامل مع هذا القرار بكل ترحيب وستطبق خطتها التشغيلية التي اعدتها لهذه المرحلة، حيث قامت الدوائر المعنية في الخطوط الجوية الكويتية بإعداد خطة تشغيلية لإعادة التشغيل بحيث تشمل الخطة الاستعداد للتشغيل على جميع الخطوط التي كانت الشركة تشغل لها سابقاً قبل مرحلة جائحة كورونا ولكن سيكون التشغيل بشكل تدريجي ومتصاعد يتوافق مع قوانين كل دولة وموافقاتها بحسب ما يرد للشركة من موافقات من المحطات الخارجية، وهذه الموافقات هي التي ستحدد عدد المحطات والرحلات ومواعيدها والايام". للمزيد من التفاصيل يرجى زيارة موقع الأنباء الالكتروني: https://alanba.com.kw/979535 #الكويتية #جريدة_الانباء #الانباء_اخر_الاخبار #الانباء_انستغرام

A post shared by جريدة الأنباء الكويتية (@alanbanews) on

یہ بہت خوش آئند ہے اور اس مرحلے کے لئے تیار کردہ اس کا آپریشنل منصوبہ جلد نافذ کیا جائے گا نیز کویت ایئرویز کے تمام متعلقہ محکموں کا دوبارہ شروع کرنے کے لئے آپریشنل منصوبہ تیار ہے۔

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

Open

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ