کویت سٹی 03 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 138 کمپنیوں نے اوپن ایریا کے اوقات کار پابندی کی خلاف ورزی کی۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت اصیل المزیدی کے سرکاری ترجمان نے بتایا کہ ٹیم نے دوپہر کے وقت کھلی جگہوں پر کام کی ممانعت کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر 96 مقامات کا معائنہ کیا۔ چیکنگ کے دوران 138 کمپنیوں کے 197 کارکنان قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے جبکہ 108 سائٹس کا دوبارہ معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ وہ قواعد کی پاسداری کر رہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: فروانیہ ہسپتال کے سامنے بھارتی بزرگ کی موت
یاد رہے کہ فی الحال کھلے علاقوں میں یکم جون سے 31 اگست تک صبح 11 بجے سے شام 5:00 بجے تک کام کرنے پر پابندی ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز