کویت

فروانیہ کا لاک ڈاؤن ختم ہونے میں وقت درکار

کویت سٹی 02 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فروانیہ کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کے لیے ابھی مزید وقت درکار ہے اور کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک سرکاری ذریعہ نے انکشاف کیا ہے کہ جب صحت کے مناسب معیارات پر پورا اترا جائے گا اور صورتحال اطمینان بخش ہوگی  تو ہی فروانیہ کا قرنطین ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزرا کی کونسل نے کئی وجوہات کی بنا پر فروانیہ کا آئسولیشن برقرار رکھنے پر غور کیا ہے۔ وزارت صحت چند وجوہات کی نشاندہی کی تھی جن میں انفیکشن کے واقعات کی زیادہ تعداد اور صحت کے معیار پر پورا نہ اترنا شامل ہے اور ان سب وجوہات  کا اندازہ کرنے کے لئے وقت کی ضرورت ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مھبولہ اور جلیب الشویخ کے رہائشیوں نے سکھ کا سانس لیا

ذرائع نے مزید کہا کہ نئے علاقوں کو قرنطین کیا جائے گا۔ جیسے جیسے کورونا وائرس کے نئے کیس سامنے آئینگے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا جائزہ لینے کے بعد مستقبل میں مزید فیصلے کئے جائینگے۔
حوالہ: عرب ٹائمز

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ