کویت
پی اے سی آئی دفاتر اتوار سے کھل جائیں گے
کویت سٹی 01 جولائی: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پی اے سی آئی دفاتر اتوار سے کھل جائیں گے۔
تحریر جاری ہے
تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار سے صبح 9 بجے سے دوپہر 1 بجے تک زائرین کو وصول کرے گا جبکہ سول آئی ڈی کے اجراء (وصول) کرنے کے اوقات شام 5 بجے تک ہوں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بطاقہ اور دیگر خدمات کے لئے پی اے سی آئی کا نیا طریقہ کار
پی اے سی آئی نے بتایا کہ زائرین کے لیے لازم ہے کہ دفتر آنے سے پہلے بکنگ کروائیں جس کی سہولت بروز ہفتہ سے ویب سائٹ http://www.paci.gov.kw پر مہیا کر دی جائے گی۔
پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن (پی اے سی آئی) نے مزید بتایا کہ زائرین کی پیشگی اجازت لینے کا مقصد حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بھیڑ کو کم کرنا ہے۔
حوالہ: عرب ٹائمز