کویت

400 تارکین وطن کو بلدیہ نے نوکری سے فارغ کر دیا

کویت سٹی 30 جون: روزنامہ عرب ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بلدیہ نے 400 تارکین وطن کو ملازمتوں سے فارغ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت بلدیہ نے 400 کے قریب تارکین وطن ملازمین کی ملازمتوں کو ختم کرکے انکی جگہ کویتی شہریوں کو بھرتی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تارکین وطن کی سروس ختم کرنے کے بعد ملازمین کو سروس منسوخ ہونے کا لیٹر جاری کردیا گیا ہے تاکہ وہ ملازمتوں کی منسوخی کے بعد کے طریقہ کار کو مکمل کرسکیں۔

ملازمتوں سے نکالے جانے والوں کی تعداد سول پالیسی بیورو کی متبادل پالیسی کے نفاذ کے لئے درکار تعداد سے زیادہ تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کویت نے تاریخ رقم کر دی

کویت میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد المنفوہی نے سول سروس کمیشن کو مخاطب کیا کہ وہ کویتیوں کے لئے بلدیہ میں ملازمتیں فراہم کریں اور انہیں فوری طور پر تفویض کریں کیونکہ مالی ، معاشی ، قانونی اور آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں 400 کویتیوں کے لئے فراہمی کا بندوبست ہے۔ انجینئرنگ کی ملازمتوں کے علاوہ انہوں نے ملازمتوں سے فارغ کئے جانے والے غیر ملکی ملازمین کے لئے متبادلات فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
حوالہ: عرب ٹائمز

پوری خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں شکریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

آپ اس خبر کو کاپی نہیں کرسکتے ہیں

ایڈ بلاک پتہ چلا

برائے مہربانی ایڈ بلاک کو بند کریں شکریہ